چودھری سرور کی فتح بڑی کامیاب، آئندہ بھی سرپرائز دینگے: پی ٹی آئی رہنما
لاہور( سپیشل رپورٹر) پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے پنجاب سے چوہدری محمد سرور کو بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہو نے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔۔انہوںنے کہاکہ چوہدری محمد سرور کی کامیابی پی ٹی آئی کے لیے بڑی فتح ہے، پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں بھی قوم کو بڑا سرپرائز دے گی اورملک میں انشاء اللہ آئندہ حکومت بنائے کی عمرا ن خان وزیراعظم ہوں گے،(ن) لیگ کا جلد شیرازہ بکھرنے والا ہے ، پی ٹی آئی میں شامل ہو نے والوں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں ، نواز شریف قوم کا اربوں روپیہ لوٹ کر باہر لے گے اور اپنے بچوں کو جائیدایں بنا کر دی، نواز شریف اور شہباز شریف دونوں نے عوام کو دھوکا دیا ہے ، الیکشن کا دنگل سجنے والا ہے جلد نواز شریف کو اپنی سیاسی اوقات کا اندازہ ہو جائے گا، مریم نواز کی عدلیہ کے معزز ججز کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ میاں برادران کو ڈرامے بازیوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا بہتر ہو گا کہ وہ عوام کو ایک اور حساب دینے کی تیاری کریں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے اصل میدان الیکشن میں لگے گا ، 25برسوں تک پنجاب پر قابض رہنے والے صرف لاہور شہر کی محرومیاں دور نہیں کر سکے انہوں نے دوسرے شہروں میں کونسے تیر مارنے تھے، لاہور شہر میں ہمارے دور اقتدار کے شروع کردہ منصوبے بھی سیاسی مخالفت کی بناء پر روک لیے گئے اور میاں میر ہسپتال سے لے کر جمیلہ آباد سیوریج منصوبے کو مکمل طور پر فعال نہ کر کے یہاں کے باسیوں سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا بدلہ لیا گیا