مسلم لیگ(ن) کی سیاسی قوت توڑنے کا ہر ہربہ ناکام ہوچکا:رانا اشرف خاں
رائیونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنماء چیئرمین یونین کونسل مانک رانا محمداشرف خاں نے کہا کریسنٹ الیکشن کا نتیجہ الزامات لگانے والوں کے گال پر تھپڑ ہے، ن لیگ کی سیاسی قوت توڑنے کا ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود اکثریت ن لیگ کی ہی رہی۔سپریم کورٹ کے فیصلے قانون اور آئین کی تشریح کرتے ہیں لیکن یہ عوامی رائے نہیں ہو سکتی۔ن لیگ کے امیدواروں سے پارٹی کا نام چھینا گیا ووٹرزاور سپورٹرزجانتے ہیں کہ نواز شریف کے منصوبے اور عوامی خدمت روز روشن کی طرح عیاں ہے،میاں برادران نے ملک کی ڈوبتی کشتی کوسہارادیکر پاؤںپر کھڑا کرنے کاہی صلہ آج عوام دے رہی ہے۔