جے یو پی نفاذ نظام مصطفیؐ کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی: پیر معصوم نقوی
لاہور( سپیشل رپورٹر) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی سے سجادہ نشین موہڑہ شریف ڈاکٹر پیر شہزادہ فضیل عیاض قاسمی اور جے یو پی نورانی گروپ پنجاب کے چیف آ رگنائزر ملک شہباز نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔ دونوں رہنماوںنے پیر معصوم نقوی کی قیادت پر اعتماد کااظہار اور جے یو پی کے منشور سے اتفاق کرتے ہوئے جمعیت علما پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ جمعیت علما پاکستان نیازی کی نظام مصطفی کے قیا م کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔