بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت اولین ذمہ داری ہے: رانا احمد عتیق
نارنگ منڈی(نامہ نگار)چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ رانااحمدعتیق انور نے کہاہے کہ جدید تقاضوںکو مدنظررکھتے ہوئے تعلیم ہربچے کیلئے بہت ضروری ہے مسلم لیگ ن کے دورمیںمعیار تعلیم اور لٹریسی ریٹ بہت بڑھاہے انہوںنے نامورشخصیات زبیرصدیقی اظہرخلیل ڈاکٹرسلیم اظہرڈاکٹراقبال شاہدمنصورافاق کے ہمراہ دی بلومنگ سکول اینڈدی ارقم کالج کے ڈائریکٹر عبدالمنان اور محمدعادل کی جانب سے منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے کہاکہ بچے قوم کی امانت ہیںاوربچوںکی بہترین تعلیم وتربیت ہماری اولین ذمہ داری ہے اس کیلئے ہمیں بھرپور جدوجہدکرنا ہو گی۔