ورلڈ کڈنی ڈے کے حوالے سے آگہی واک
لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر "ورلڈ کڈنی ڈے "کے حوالے سے خصوصی آگہی واک کا انعقاد لبرٹی چوک لاہور میں کیا۔اس واک کا مقصد کڈنی اور لیور کی بیماریوں کے متعلق عوام میں آگہی پھیلانا اور ہیپاٹا ئیٹس جیسے امراض سے بچائو کے طریقوں پر روشنی ڈالنا تھا۔ ہیلتھ منسٹر پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور میئر لاہور مبشر جاویدنے اس واک میں خصوصی شرکت کی جبکہ ملک کے مشہور گلوکار جواد احمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پی کے ایل آئی اینڈ ریسرچ سنٹر کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عامر یار خان ، ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ اعجاز اور ہسپتال کے سٹاف سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے اس واک میں شرکت کی۔