عمران خان کا ایجنڈا عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے: کنور عمران
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر کنور عمران سعید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ خود کرپشن میں آلودہ ہے اور اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ملک و قوم کا وقار دائو پر لگا دیا ہے بدانتظامی اور افراتفری کی وجہ سے ملکی حالات دن بدن ابتر ہورہے ہیں اور غریب آدمی کاجینا دوبھر ہوتا جارہا ہے جس کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں جن کی ملک اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو یہ دن دیکھنا پڑرہے ہیں عمران خان کاموقف اور ایجنڈہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے اور آئندہ انتخابات میں قوم تحریک انصاف کو کامیاب بنائے گی تاکہ ملکی صورت حال بہتر ہوسکے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری انعام الحق گجر، شیخ زین ندیم ودیگربھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ عمران خان رکنیت سازی کے سلسلہ میں عوام شیخوپورہ آمد کو تاریخی بنا دینگے۔