مسلم لیگ ن ‘ پیپلز پارٹی میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں:ثاقب علی ساقی
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رہنما ثاقب علی ساقی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی فیملی لمیٹڈ پارٹیاں بن گئی ہے، ان جماعتوں میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، ملکی سیاست میںنواز شریف کا کھیل ختم ہو چکا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کی جعل سازی اور لوٹ مار نے مسلم لیگ نون کا جنازہ نکال دیا ہے، اب نا اہلی کی باری شہباز شریف کی ہے،شہباز شریف جس ترقی کے جھوٹے وعدے کرتے ہے وہ تو صوبے میں دور بین سے بھی نظر نہیں آتے، شہباز شریف کو 90ہزار ارب روپے وفاق سے ملا ہے یہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کے بجائے حکمرانوںکی تجوریوں میں گیا ہے۔