اسلحہ، منشیات برآمد، 12ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے12ملزمان کو گرفتار کر لیاتھانہ نیوٹائون پولیس نے عثمان سے 260 گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے بلال سے 5لیٹر کھلی شراب، وقار سے 5لیٹر کھلی شراب، تھانہ کینٹ پولیس نے شاہد سے 5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ سول لائن پولیس نے ظل محمد ، حسین ، بلال اور ولید سے 5بوتل شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے نفیس سے پستول 30بور ،تھانہ وارث خان پولیس نے سلیمان سے پستول 9-MMمعہ 3روند ، علی سے پتنگ معہ ڈور جبکہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ گنجمنڈ ی پولیس نے سیف الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔