کینٹ میں نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کی کوشش کی گئی تو شدید احتجاج کرینگے،ابرا ر احمد خان
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) کنٹو نمنٹ انتظا میہ کی جا نب کسی بھی نجی تعلیمی ادا رے کو بند کر نے کی کو شش کی گئی تو ہزارو ں طلبہ و اسا تذہ کے سا تھ سڑکو ں پر نکل آئیں گے چیف جسٹس آف پاکستان نجی تعلیمی شعبہ کو تبا ہی سے بچا ئیں۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر جوا ئنٹ ایکشن کمیٹی آف آل پرا ئیویٹ سکو لز ایسو سی ایشنز کے ممبر اور راولپنڈی ڈویژن ایپسماکے صدر ابرا ر احمد خان نے راولپنڈی کینٹ میں وا قع انعم ما ڈل سکو ل و کا لج میں منعقدہ احتجا جی جلسہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ،تقریب کا انعقا دایپسماکینٹ و چک لا لہ کے عہدیدا ران نے کیا تھا۔ تقریب میں سو کے قریب نجی تعلیمی ادا رو ں کے ما لکا ن نے شر کت کی ۔ابرا ر احمد خا ن نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ایپسمانجی تعلیمی ادا رو ں کے حقو ق اور ان کے مفا دا ت کے تحفظ کے لئے ہر فو رم پر اپنی کو شش جا ری رکھے گی ،نجی تعلیمی ادا رو ں کو بند کر نے کے فیصلے سے ہزا رو ں خا ندا نو ں کا روزگا ر چھیننے اور لا کھو ں طلبہ کو ان کے بنیا دی حق سے محرو م کر نے کی کو شش کی گئی ،نجی تعلیمی ادا رو ںکی بقا ء کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ،ہما رے پر امن رہنے کو ہما ری کمزو ری نہ سمجھا جا ئے ،وطن عزیز میں شر ح خوا ند گی میں کمی کا سبب حکمرا نو ں کے غلط فیصلے عدم دلچسپی ،اور نا قص پا لیسیاں ہیں ، ہم عدلیہ کے فیصلے کا احترا م کر تے ہیں ،لیکن ہما رے بچو ں کے منہ سے نوا لے چھیناگیا اور زمینی حقا ئق کے برعکس مفا د عا مہ اور انسا نی حقو ق کے خلا ف فیصلے دیئے گئے تو ان پر نظر ثا نی کا مطا لبہ جا ئز ہے ،انھو ں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطا لبہ کیا کہ وہ نجی تعلیمی شعبہ سے وابستہ لا کھو ں اسا تذہ سکو لز ما لکا ن، اور لا کھو ں بچو ں کے تعلیمی مستقبل کو بچا نے میں اپنا کر دا ر ادا کریں ،انھو ں نے مزید کہا کہ نجی تعلیمی ادا رے کسی بھی طر ح کمر شل کے زمرے میں نہیں آتے ،اس با بت سا بق چیف جسٹس آف سند ھ سعید الزما ن صدیقی ،سا بق چیف جسٹس آف پاکستان افتخا ر محمدچو ہدری ،کئی عدالتو ں اور لیبر کو رٹس کے فیصلے مو جو د ہیں ،جن میں ان ادارو ں کو سو شل سر وسز شما رکیا گیا ہے ،راولپنڈی کینٹ و چک لا لہ کے صدر چو ہدری امجد زیب نے اپنے خطا ب میں کہا کہ یہ عجیب منطق ہے کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ رہا ئشی علا قو ں سے سکو لو ں کو تجا ر تی علا قو ں میں منتقل کیا جا ئے ،حا لا نکہ تعلیمی ادا رو ں کا تعلق رہا ئشی آبا دیو ں سے ہے ،انھو ں نے مزید کہا ہے کہ نجی تعلیمی شعبہ میں تین سا ل سے پا نچ سا ل کی عمر تک کے بچو ں کی تعلیم و تر بیت کا سلسلہ مو جو د ہے ،اور سر کا ری ادا رو ں میں چھ سال کی عمر کے بچو ں کودا خل کیا جا تا ہے ،را جہ محمد وسیم سیفی جنرل سیکر ٹری کینٹ و چک لا لہ نے کہا کہ یپسماکسی بھی علم دشمن فیصلے کے خلا ف سیسہ پلا ئی دیوا ر بن جا ئے گی اور فرو غ تعلیم کے لئے اپنا کر دا ر ادا کر تے رہیں گے ،تقریب سے ایپسماراولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکر ٹری عا مر انور ،ضلعی صدر ابرا ر احمد ایڈووکیٹ ،جوا ئنٹ سیکر ٹری کینٹ محمد نعیم ،انفا رمیشن سیکر ٹری نوید احمد سمیت پرو فیسر محمو د اعجا ز بٹ نے بھی خطا ب کیا ۔