ڈھوک کالا خان اور گردو نواح میں سرچ آپریشن ، چار غیر ملکی گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اتوار کو تھانہ صادق آباد کے علاقے میں گرینڈ سرچ آپریشن کیا ڈھوک کالا خان اور گردو نواح میں سرچ آپریشن کے دوران کوائف مکمل نہ ہونے پر چار غیر ملکی گرفتار کرلئے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ملزمان تھانے منتقل کردئے گئے ۔