بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا کو شدید زخمی کردیا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صدر بیرونی کے علاقے چکری روڈ پر گھریلو جھگڑے میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے چچا کو شدید زخمی کردیا ریسکیو1122 نے بتایا کہ 40 سالہ پرویز ولد سرفراز کو اس کے بھتیجے نے پستول سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا کنڈھے میں گولی لگنے سے زخمی کو طبی امداد کیلئے بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔