ضیاء اﷲ شاہ کی والدہ کا ختم چہلم‘ قرآن خوانی‘ پیر نقیب الرحمن نے دعا کرائی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم پی اے اور چیئرمین واسا ضیاء اﷲ شاہ کی والدہ محترمہ کے ختم چہلم کے موقع پر جامع مسجد ادارہ تعیلمات اسلامیہ خیابان سرسید میں قرآن خوانی کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن سجادہ نشین عیدگاہ شریف نے مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے اجتماعی دعا کرائی۔ معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی اور سید الطاف حسین شاہ کاظمی نے بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ نعت اور عارفانہ کلام پش کیا۔ ختم چہلم میں قومی اسمبلی کے رکن ملک ابرار احمد‘ حنیف عباسی‘ شکیل اعوان‘ سردار محمد نسیم‘ راجہ محمد حنیف‘ راحت قدوسی‘ بیرسٹر عابد وحید شیخ‘ چودھری محمد ایاز‘ ڈاکٹر محمد اسلم‘ حافظ محمد احمد رضا قادری‘ حافظ فاروق خٹک‘ مسلم لیگی کارکنوں معززین علاقہ نے شرکت کی۔