لاہور :ہزاروں شہداء نے خون سے عقیدہ ختم نبوت اور اسلامی تشخص کا دفاع کیا: عطاء المہمین بخاری
لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام کے زیراہتمام تحریک ختم نبوت 1953ء کے 10ہزار شہداء کی یاد میں سالانہ شہداء ختم نبوت کانفرنس ایوان احرار نیو مسلم ٹائون میں سید عطا المہیمن شاہ بخاری کی صدارت میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا زاہد الراشدی‘ سید محمدکفیل شاہ بخاری‘ عبداللطیف خالد چیمہ‘ علامہ محمدممتاز اعوان‘ مولانا محمدیوسف احرار‘ میاں محمداویس‘ پیر ولی اللہ شاہ بخاری نے شہداء ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 53 کی تحریک مقدس ختم نبوت کے ہزاروں شہداء نے اپنے مقدس لہو سے عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت اور ملک کے اسلامی تشخص کا دفاع کیا۔ اس وقت کے حکمرانوں نے ریاستی مشنری کے ذریعے دس ہزار نہتے مسلمانوں کے مقدس خون سے ہاتھ رنگے۔ چناب نگر میں حکومتی ادارے سرچ آپریشن کریں تو بڑے خطرناک انکشافات سامنے آئیں گے۔