مسلم لیگ ن والے شریف خاندان سے حساب نہ مانگنے کو ہی جمہوریت سمجھتے ہیں: شیخ رشید
لاہور+ راولپنڈی (سپیشل رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں وفدکی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ملاقات، دونوں رہنماﺅں نے موجودہ ملکی صورتحال‘ باہمی دلچسپی کے سیاسی امور پر تبادلہ خیالات کے ساتھ ساتھ آئندہ ملاقاتیں جاری رکھنے‘ دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماو¿ں کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کا عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنانا ملک دشمنی ہے، احتساب کا دائرہ وسیع ہونا چاہئے، عدلیہ اور نیب کی فعالیت سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، قوم لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کرنے والوں سے تنگ آچکی ہے، ملک سے کرپشن کا وہی قیادت خاتمہ کرسکتی ہے جس کا اپنا دامن صاف ستھرا اور کردار بے داغ ہو، آئندہ عام انتخابات ملک دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھاکہ سینٹ انتخابات میں ایم کیو ایم اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئی۔ آئندہ عام انتخابات میں بھی اس کیساتھ یہی کچھ ہونا ہے، سینٹ الیکشن پیسے کا کھیل بن جانا المیہ ہے، کراچی میں قیام امن کیلئے قانون نافدکرنے والے اداروں بالخصوص پاک فوج اور رینجرز کا کردار مثالی ہے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن شریف خاندان سے حساب نہ مانگنے کو ہی جمہوریت سمجھتی ہے، نواز شریف سمجھتے ہیں کہ وہ نہیں تو ملک اور جمہوریت بھی نہیں، شریف برادران کی سیاست کا واحد مقصد دولت سازی ہے، سیاست کو چوروں اور ڈاکو¶ں سے پاک کرنے کا وقت آ گیا،اگر ایسا نہ کیا گیا تو آنے والی نسلیں کبھی معاف نہیں کریں گی، عوام کی جان، مال، عزت کے تحفظ کے لیے آئین، قانون، نظام عدل کی بالادستی قائم کرنی ہوگی، سنی تحریک کے وفد میںسربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کے ہمراہ مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ وسیم عباسی، علامہ طاہر اقبال چشتی، محمد بشارت عباسی، پروفیسر نعیم رضا، علامہ قاسم محمود موہڑوی، اویس قادری ودیگر شامل تھے۔
شیخ رشید