بھاگٹانوالہ: 18 سالہ لڑکی کو پھانسی دیکر نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی
بھاگٹانوالہ (نامہ نگار)اٹھارہ سالہ لڑکی کو پھانسی دیکر نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں چک نمبر23الف جنوبی کے محنت کش نصراللہ کی 18 سالہ بیٹی سدرہ بی بی کی نعش گزشتہ روز گھر کے قریب کھیتوں میں ملی جس کے ہاتھ پاﺅں رسیوں کیساتھ بندھے تھے۔،لڑکی کی نعش ملنے پر فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر ڈی ایس پی ملک عثمان فرانزک ایجنسی بھاری نفری کیساتھ موقع پر پہنچ گئے ،معلوم ہوا کہ گزشتہ شب سدرہ بی بی کے گھر والے گاﺅں میں شادی پر گئے تھے اور وہ گھر میں اکیلی تھی جسے نامعلوم افراد گھر سے باہر لے گئے اور رسی کیساتھ پھانسی دیکر قتل کر دیا۔ پولیس مقتولہ کا قتل زیادتی یا کوئی اور وجہ سے ہوا، دونوں رخ سے تفتیش کر رہی ہے جبکہ لڑکی کے منگیتر کو شک کی بنا پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ نعش کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے ۔
لڑکی قتل