متحدہ رہنماﺅں کیلئے منی لانڈرنگ کیس پر ایف آئی اے کا 16 نکاتی سوالنامہ تیار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم اور خدمت خلق فاﺅنڈیشن کیخلاف ایف آئی اے انسداد دہشتگردی نے منی لانڈرنگ کیس پر 16 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ تیار کرکے جاری کیا ہے۔ سوالنامہ ایم کیو ایم رہنماﺅں کو دیا گیا۔ سوالوں میں پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ نے ایم کیو ایم، کے کے ایف کیلئے رقم یا بھتہ اکٹھا کیا؟ کیا آپ کو پتہ تھا یہ فنڈ ایم کیو ایم کی غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ آپ کس کی ہدایت پر عطیہ اکٹھا کرتے رہے؟ ان لوگوں کے نام اور پتے مہیا کریں جن سے آپ عطیہ اکٹھا کرتے رہے۔
سوالنامہ تیار