نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم مودی نے اذان کی آواز پر تقریر میں وقفہ دے دیا
نئی دلی (صباح نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اذان شروع ہونے پر تقریر میں دو منٹ کیلئے وقفہ دے دیا۔ نریندر مودی تریپورہ انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران وہاں ایک مسجد میں اذان شروع ہو گئی۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نے اپنی تقریر میں وقفہ دیا اور اذان ختم ہونے پر تقریر دوبارہ شروع کی۔ وقفہ کے دوران نریندر مودی2 منٹ تک خاموش رہے۔