خیبر پی کے میں این ٹی ایس کا پرچہ امتحان سے 6منٹ قبل آﺅٹ ہوا‘ سخت ایکشن لیں گے: صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان
پشاور(نوائے وقت رپورٹ) وزیرتعلیم خیبر پی کے عاطف خان نے این ٹی ایس کا پرچہ آﺅٹ ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پرچہ امتحان سے 6 منٹ پہلے آﺅٹ ہوا۔ ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی کو تعلیمی نظام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ خیبر پی کے میں ہفتہ کے روز این ٹی ایس کا پرچہ آﺅٹ ہوا تھا۔
پرچہ آﺅٹ