فرانس میں برفانی تودہ گرنے سے 2 ہسپانوی سکائر ہلاک
تلوسی (اے ایف پی) شمالی مشرقی فرانس میں برفانی تودہ گرنے سے سپین کے 2 سکائر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ واضح نہیں کسی مہم میں شریک تھے یا وہ فرانس دورے پر آئے۔ 20 ریسکیو اہلکار اور تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن اور برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔