سعودی عرب: خودکار پیغام کے ذریعے غیرملکیوں کو واپسی کی اطلاع کا نظام متعارف
ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹس نے ذیلی دفاتر سے رجوع کرنے کے بجائے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد واپس جانے والے غیر ملکیوں کی ایک خود کار پیغام کے ذریعے اطلاع دینے کا نظام متعارف کرایا ہے۔سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’گیا اور واپس نہیں لوٹا‘ کے عنوان سے ایک پیغام خود اس وقت آئیگا جب حامل ویزہ کی سعودی عرب میں قیام کی مدت ختم ہوئے اور اس کی واپسی کو دو ماہ گزر جائیں گے۔