سینٹ انتخابات میں ممبران نے انگلی دکھا کر عمران کو آﺅٹ کردیا: امیر حیدر ہوتی
بنوں (صباح نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا عمران نیازی ہمیشہ امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے تھے لیکن سینٹ الیکشن میں ان کے اپنے ہی ممبران اسمبلی نے انکے خلاف انگلی دکھاکر عمران کو آﺅٹ کردیا۔ اور عمران نیاز ی اور انکی پالیسیوں پر عدم اعتماد کردیا۔ 2018کے الیکشن میں یہی عدم اعتماد ان پر عوام کریں گے۔ سینٹ الیکشن میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں69ممبران کی حمایت حاصل ہیں تو سینٹ الیکشن میں 17ممبران کہاں گئے، پی ٹی آئی کے اپنے 17ایم پی ایز بک گئے لیکن ہمیں فخر ہے اے این پی کے5ایم پی ایز کو کوئی کروڑوں میں بھی نہ خرید سکا سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی حکومت نے آفتاب شیرپاﺅ جیسے لیڈر کو تیسری مرتبہ شرمندہ کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس کمپلیکس بنوں میں جلسہ سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر وسینیٹر باز محمد خان،سابق صوبائی وزیر سید عاقل شاہ،سابق ایم پی اے شازیہ اورنگزیب،اے این پی کے ضلعی صدر عبدالصمد خان،جنرل سیکرٹری ناز علی خان،پی کے71کے امیدوار تیمور باز خان،ڈسٹرکٹ ممبر ملک شیروز خان،شیر والی باغ ی،لکی مروت کے صدر الدین ایڈوکیٹ،قیموس خان ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔
امیر حیدر ہوتی