پارٹی صدر کا انتخاب‘ مسلم لیگ ن نے الیکشن بورڈ تشکیل دید یا
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن نے مستقل پارٹی صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن بورڈ تشکیل دیدیا۔ وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک کو چیئر مین الیکشن بورڈ مقرر کر دیا۔ پنجاب سے راجہ اشفاق سرور، سندھ سے شاہ محمد شاہ، خیبر پختونخوا سے پیر صابر شاہ اور بلوچستان سے سردار یعقوب ناصر بورڈ میں شامل ہیں۔ صدر کے عہدے کیلئے چھ مارچ کی صبح نو بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے،کاغذات کی چھان بین مکمل کرنے کے بعد چھ مارچ صبح دس بجے حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔