سینٹ الیکشن جمہوریت پر بدنما داغ، دولت جیت گئی: سراج الحق
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کا مینڈیٹ کتنے میں بیچا، ملک میں مارشل لا کا بار بار تجربہ ہو چکا ہے۔ سینٹ الیکشن میں نظریہ ہار گیا، وڈیرے جیت گئے۔ سینٹ الیکشن میں آصف زرداری کی کرامات سامنے آ گئیں۔ دولت جیت گئی، سیاست ہار گئی۔ جماعت اسلامی کے سوا کسی میں حقیقی جمہوریت نہیں۔ سینٹ الیکشن جمہوریت کے نام پر بدنما داغ ہیں۔ الیکشن میں نوٹوں کا استعمال نہ روکا گیا تو جمہوریت پر اعتماد ختم ہو جائے گا۔ پانامہ لیکس میں تمام افراد کا محاسبہ نہیں ہوا۔ نیب نے کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر معاملات حل کئے۔ سپریم کورٹ کو قسمیں کھانے کی ضرورت نہیں۔ پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔