عمران خان کے پاس گالیوں ، جھوٹ ، بہتان اور امپائر کی انگلی کے سوا کوئی منصوبہ نہیں :مریم اورنگرزیب
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے آپ کو شرم آنی چاہیے،آپ کے حصے کا کام بھی شہباز شریف نے کیا ہے،عمران صاحب آپ تو ڈینگی سے ڈر کے مارے پہاڑپر چڑھ گئے تھے ،یہ شہبازشریف تھے جنہوں نے خیبرپختونخوا کے لوگوں کی مدد کی ،شہبا زشریف کے جذبے ،محنت اور ایمانداری کا اعتراف چین اورٹرانسپرنسی انٹرنیشل سمیت تمام عالمی ادارے کر رہے ہیں، انہون نے پنجاب میں خدمت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے، پنجاب کے منصوبوں پر تنقید کا جواب آئندہ انتخابات میں پاکستان کے عوام آپ کو دینگے ، عمران صاحب ! آپ کے پاس تو گالیاں، جھوٹ, بہتان اور امپائر کی ا±نگلی کے سوا کوئی دوسرا منصوبہ نہیں ہے ، پاکستان کے عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ایوان میں عوام کے ووٹ کے تقدس کی بے حرمتی اور پارلیمان پر لعنت بھیجنے والے کو اپنا نمائندہ نہیں بنائیں گے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف پر تنقید کرنے سے پہلے آپ کو شرم آنی چاہیے،آپ کے حصے کا کام بھی انہوں نے کیا ہے ،عمران صاحب آپ تو ڈینگی سے ڈر کے مارے پہاڑپر چڑھ گئے تھے ،یہ شہبازشریف تھے جنہوں نے خیبرپختونخوا کے لوگوں کی مدد کی ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے پنجاب میں خدمت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے،صحت ،تعلیم ، توانائی ،ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچر کی ترقی سمیت تمام شعبوں کو ترقی دی ۔ انہوں نے کہا کہ شہبا زشریف کے جذبے ،محنت اور ایمانداری کا اعتراف چین اورٹرانسپرنسی انٹرنیشل سمیت تمام عالمی ادارے کر رہے ہیں،پوری دنیا بلخصوص چین بھی شہباز سپیڈ کا اعتراف کرتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھکی پاور پراجیکٹ سمیت توانائی کے مختلف منصوبے ریکارڈ مدت اور کم ترین لاگت پر قائم کیے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب پورا پاکستان آپ کے 350 بجلی کے منصوبوں کو تلاش کر رہا ہے،شہباز شریف نے بجلی کے منصوبوں کو قائم کئے آپ نے صرف ایم او یوزسے ہی بجلی بنائی،شہباز شریف نے میٹرو بنائی آپ نے محض فیضیبلٹی بنائی،پنجاب کے منصوبوں پر تنقید کا جواب آئندہ انتخابات میں پاکستان کے عوام آپ کو دینگے۔ انہوں نے کہا کہعمران صاحب ! آپ کس چیز کی تشہیر کرتے ، آپ کے پاس تو گالیاں، جھوٹ, بہتان اور امپائر کی ا±نگلی کے سوا کوئی دوسرا منصوبہ نہیں ہے،عمران صاحب حسد نہ کریں' کام کرنا سیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس پارلیمان پر آپ نے لعنت بھیجی کس منہ سے آج پھر اس پارلیمان میں آنے کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ایوان میں عوام کے ووٹ کے تقدس کی بے حرمتی اور پارلیمان پر لعنت بھیجنے والے کو اپنا نمائندہ نہیں بنائیں گے۔