تحریک انصاف کے 16نہیں 20ارکان نے ووٹ فروخت کئے ،پرویز خٹک
پشاور(اے این این ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے رابطہ کرکے حالیہ سینیٹ انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے رابطہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلی پرویز خٹک نے پی ٹی آئی چیئرمین کو سینیٹ انتخابات کے دوران ہونے والی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق پارٹی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے آگاہ کیا۔وزیراعلی پرویز خٹک نے عمران خان کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پارٹی کے 16 سے 20 ارکان پارلیمنٹ نے ووٹ فروخت کئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ووٹ فروخت کرنے والوں میں اکثریت پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کی ہے۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاداری تبدیل کرنے میں ناراض پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ ساتھ کئی اہم ایم پی ایز بھی شامل ہیں۔جس پر عمران خان نے وزیراعلی پرویز خٹک کو ووٹ فروخت کرنے والے ارکان کی فہرست جلد از جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی