افغانستان میں داعش کیخلاف آپریشن 13 دہشتگرد ہلاک
کابل(آئی این پی)افغانستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔افغان میڈیاکے مطابق شمالی صوبے جزجان کی تحصیل درزاب میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کیا گیا۔جزجان کے گورنر دفتر کے ترجمان رضا غفوری نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے درزاب کے علاقوں کزل کشلاک اور ہوجا آشکارہ میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔غفوری کے مطابق آپریشن میں 2 علاقائی سربراہ دہشت گردوں سمیت داعش کے کل 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ترجمان غفوری کے مطابق جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے بھی ایک محافظ ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔
افغانستان‘ آپریشن