کسٹم نے سمگل شدہ سامان سے بھرے دو ٹرک قبضہ میں لے لئے
لاہور (خبر نگار) کسٹم انٹی سگلنگ نے سمگل شدہ سامان سے بھرے دو ٹرک شیخوپورہ روڈ پر قبضہ میں لیکر ایک کروڑ روپے مالیت کے سمگل شدہ سامان کی لاہور کی مارکیٹوں تک رسائی ناممکن بنا دی۔ بتایا گیا ہے انسپکٹر گلزار بھٹی‘ وحید بھٹی اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے شیخوپورہ روڈ پر سمگلنگ کا سامان لیکر آنے والے دو ٹرک قبضہ میں لے لئے۔ قبضہ میں لئے گئے سامان میں بھارتی زیرہ‘ الائچی‘ ٹائر‘ بیرنگ اور دیگر سامان شامل ہے۔