آئی جی نیشنل ہائی ویز کی ہدایت پر روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد
لاہور(سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایات پر سنٹرل زون کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے نجی سکول جوبلی ٹاﺅن لاہور کے بچوں میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ڈی آئی جی موٹروے پولیس مرزا فاران بیگ‘ محمدافتخارحسین، موٹروے پولیس افسران‘ سکول سٹاف‘ والدین اور طلباءوطالبات بھی اس موقع پر موجود تھے۔ موٹروے پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ملٹی میڈیا پراجیکٹر کی مدد سے بچوں کو سڑک کی کراسنگ، سیفٹی ہیلمٹ‘ لین کا استعمال، سیٹ بیلٹ‘ تیز رفتاری کے نقصانات‘ خراب موسم میں کیسے ڈرائیونگ کی جاتی ہے اور سیفٹی آگاہی نکات کے بارے میں بریفنگ وایجوکیشن مہیا کی۔