جڑانوالہ: بیٹی کی تیماداری کیلئے ہسپتال آنیوالی خاتون کے زیورات، نقدی غائب
جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )بیٹی کی تیمار دار ی کے لیے ہسپتال آنے والی خاتون سے 2افراد زیور ، نقدی چوری کرکے لے گئے مقدمہ درج تفتیش شروع۔ بتایا گیا ہے کہ خضرحیات ولد سردار علی محلہ رشید پارک نے پولیس سٹی کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے والدہ کے ساتھ اپنی ہمشیرہ کی تیمار داری کے لیے ہسپتال آیا میری والد باہر کھڑی تھی اور میں اندر چلا گیا واپس آنے پر والدہ پریشان تھی اور بتایا کہ دو افراد جن کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتی ہوں میرے کانوں سے طلائی بالیاں 15ہزار روپے نقدی لے کر بھاگ گئے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے ریاض اور اس کے ساتھی پر الزام عائد کیا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں جبکہ سبحان 128، سیف 569، عمیر ، سلیم 127گ ب، آمنہ 534گ ب ، شہباز ، عباس ، لطیف 649گ ب ، مقبول بی بی 61گ ب، احمد رضا ، حاجراں ، رخسانہ 277گ ب، غلام رسول مدینہ پارک ، محمد خضر 146گ ب، انعم دانہ آباد، شاہد علوی پارک، اختر فیضان اسلام پورہ کو مختلف حادثات میں زخمی ہوئے ۔
نے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لایا گیا جہاں سے نازک حالت کے پیش نظر افراد کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ جبکہ غلام رسول ولد اکبر ساکن ریلوے پھاٹک گنے کی ٹرالی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔