باٹا پور سے بھاری مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد، ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) باٹا پور پولیس نے بھاری مقدار میں آتشبازی کاسامان برآمد کر کے اےک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ باٹا پور پولیس نے سرحدی علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد کر کے ملزم شریف کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لےا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم شریف آتشبازی تیار کرا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔