' کشمیر کونسل برسلز یوم خواتین پر کشمیری عورتوں پر مظالم اجاگر کریگی
برسلز (نیوز ڈیسک) کشمیر کونسل یورپی یونین برسلز میں یوم خواتین کے موقع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی خواتین پر مظالم اور اذیتوں کو اجاگر کرے گی۔ کشمیر کونسل یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے برسلز میں منعقد ہونے والی ’’جنگ زدہ علاقوں‘‘ میں ذہنی اذیت سے نکلنے کے لئے ایک خاتون کی جدوجہد کے موضوع پرکانفرنس میں جو یورپی پارلیمنٹ میں ہو گی کشمیری خواتین کے مصائب اور اذیتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کریں گے۔ کانفرنس میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے دانشور اور ارکان پارلیمنٹ شرکت کرینگے۔
کشمیر کونسل