لاس اینجلس: اکیڈمی ایوارڈز میلہ آج سجے گا، پاکستانی نژاد امریکی کمیل کی فلم نامزد کرلی گئی
لاس اینجلس (نوائے وقت رپورٹ) لاس اینجلس میں اکیڈمی ایوارڈز کا میلہ آج سجے گا۔ تیرہ نامزدگیوں کے ساتھ فلم ’’دا شیپ آف واٹر‘‘ کی دھوم ہے۔ فلم کے اوریجنل سکرین پلے کیلئے پاکستانی نژاد امریکی کو نامزد کیا گیا ہے۔ اداکار کمیل نانجیانی کی فلم ’’دی بگ سک‘‘ آسکر ایوارڈ میں نامزد کرلی گئی۔