مریم نواز گیارہ مارچ کو راولپنڈی فوارہ چوک آئیں گی ٗ حنیف عباسی
راولپنڈی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز گیارہ مارچ کو راولپنڈی فوارہ چوک آئیں گی شیخ رشید راولپنڈی کا بنارسی ٹھگ ہے ٗ عمران خان امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کررہے ہیں ٗ سب کچھ چھین لو پھر بھی جیت (ن) لیگ کی ہی ہوگی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں عوام نے بتایا ہے کہ کون ٹھگ اور کون غلط ہے ؟ انہوںنے کہاکہ سب کچھ چھین لو پھر بھی جیت (ن) لیگ کی ہی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ 2018 کا الیکشن انتخابی نشان کے ساتھ ہوگا۔ مریم نواز 11مارچ کو راولپنڈی فوارہ چوک آرہی ہیں۔ شیخ رشید راولپنڈی کے بنارسی ٹھگ ہیں عمران خان امپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کررہے ہیں۔