سعودی خاتون نے ا یک فلم میں فیشن ایبل لباس پہن کر ڈرائیونگ کی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کے ایک فیشن ڈیزائنر نے سعودی خاتون کو اپنا ڈیزائن کردہ لباس پہنا کر گاڑی ڈرائیو کرائی۔ سعودی عرب کے اخبار سعودی گزٹ کے مطابق ’’میں گاڑی چلاؤں گی‘‘ کے عنوان سے ایک مختصر دورانیے کی فلم سعودی عرب کے فیشن ڈیزائنر خاتم العقیل نے تیار کی ہے۔ اس فلم میں سعودی خاتون کو فیشن ایبل لباس پہنے گاڑی چلاتے دکھایا گیا ہے۔