پی ٹی آئی کے 16 لوگ کہاں بک گئے:امیر مقام
پشاور (اے این این ) مسلم لیگ کے رہنما اوروزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 16 لوگ کہاں بک گئے، شرم کا مقام ہے کہ مولانا سمیع الحق کوحمایت کی یقین دہانی کے باوجود ووٹ نہیں دیا گیا۔پارٹی کے نومنتخب سینیٹر پیر صابر شاہ اور دلاور خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ وہ اتحادیوں اور اپنے ممبران اسمبلی کے شکر گزار ہیں۔امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں دلیر اور نہ بکنے والے پارلیمینٹرین نے سینیٹ الیکشن میں ان کا ساتھ دیا ،مسلم لیگ اور نواز شریف کو نشان ملنے یا نہ ملنے اور پارٹی صدارت سے ہٹانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں بھی پارلیمینٹرین نے مسلم لیگ ن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ امیر مقام نے تمام ایم پی ایز کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان کیا۔