اے این پی کراچی کی اہم سیاسی قوت بن چکی ہے‘ واجد علی خان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و اجد علی خان نے کہا ہے کہ شہر کے پختون علاقوں کی حالت انتہائی افسوس ناک ہے ،شہر کی پختون آبادیوں کے مسائل عدم توجہ اور پسماندہ رکھنے کا کھلا ثبوت ہے ،بحیثیت قوم ہمیں اپنے طرز عمل پر غور کرنا ہوگا، عوامی نیشنل پارٹی شہر کی اہم سیاسی قوت کا روپ دھار چکی ہے ، حالیہ عرصے میں ہونے والے جلسے انتہائی فقید المثال تھے ،شہر کے متحرک سیاسی ورکر پارٹی کا سرمایہ ہیں،کراچی کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ملک معاشی حب کے مکین بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں پختوخوا ، فاٹا اور کراچی میں بھی پارٹی رہنماؤں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا کراچی کے پا رٹی ورکرز کا عزم و جذبہ قابل ستائش ہے آئندہ عام انتخابات میں سندھ بالخصوص کراچی سے بھر پور کامیابی کا یقین ہے ، شہر میں قیام امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے ، امن کا قیام ہوچکا ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر میں میں ترقی اور مسائل کے حل کے عمل کو تیز کیا جائے ،جس جذبے سے کارکنان و عہدیداران کام کررہے ہیں وہ انتہائی قابل ستائش ہے کراچی کو اس کا حق دلانے کے لیے عوامی نیشنل پارٹی میدان عمل میں ہر ممکن کوشش کرے گی ضرورت اس امر کی ہے کہ کراچی کے عوام بھی ہمارے ہاتھ مضبوط کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹیل پاڑہ میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں باچا خان کی سوچ و فکر کی زیادہ ضرورت ہے ۔
واجد علی