لوٹ مار کرنے والوں کو سزا نہ ملی تو سسٹم جاسکتا ہے، ضیا عباس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اورمسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ آئینی اداروں کی پامالی سے جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی۔ احتساب سے بچنے کے لئے نیب کے پر کاٹنے کی کوششوں کے بعد اب عدلیہ اورفوج جیسے اداروں کوبھی زیر نگیں لانے کی سازش کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سید ضیاء عباس نے ممتاز وکیل مشتاق اعوان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وکلاء کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ سینیٹ کے الیکشن میں جوبازارلگا وہ شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دن انتہائی اہم ہیں‘ بد عنوانی اور لوٹ مارکے مرتکب عناصر کو سزا نہ ملی تو سسٹم بھی جاسکتاہے۔
ضیا عباس