دودھ کے نرخ کا معاملہ‘ کمشنر اور ڈیری فارمرز کے مذاکرات آج ہونگے
کراچی (علی عباس) دودھ کے نرخوں کے تعین کیلئے آج (پیر) کوکمشنر آفس میں ڈیری فارمرز اور کمشنر کراچی کے درمیان فیصلہ کن مذاکرات ہوں گے۔ عدالت نے کمشنر کو حکم دیا تھا کہ وہ نرخوں کو طے کریں۔ ڈیری فارمرز کا مطالبہ ہے کہ دودھ کا فی لٹر خوردہ ریٹ 120 روپے مقرر کیا جائے جبکہ کمشنر کراچی کا موقف ہے کہ دودوھ کی پیداواری لاگت 60 روپے فی لٹر ہے تاہم خوردہ فروش 85 روپے فی لٹر فروخت کر سکتے ہیں۔ ڈیری فارمرز کا موقف ہے کہ بھینس کو انجکشن لگانے پر پابندی سے نئی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور بھینسوں کا دودھ آدھا رہ گیا ہے اس لئے نرخوں میں اضافہ کیاجائے۔
دودھ کے نرخ/ مذاکرات