امن مذاکرات کیلئے کلیدی مسئلہ افغانستان میں غیرملکی فوجیوں کی موجودگی ہے: ملا عبدالسلام ضعیف
کابل (صباح نیوز) پاکستان کیلئے افغانستان کے سابق سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کیلئے ابھی تک کلیدی مسئلہ افغانستان میں غیرملک فوجیوں کی موجودگی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ماضی میں طالبان نے کہا تھا کہ کوئی بھی امن مذاکرات اس وقت تک ممکن ہیں ہو سکتے جب تک غیرملکی فوجی ملک میں موجود ہیں۔ ملا عبدالسلام ضعیف کا کہنا ہے کہ ہر افغان زندگی کا بنیادی حق رکھتا ہے اور بیشتر طالبان جو لڑ رہے ہیں‘ ان حقوق سے محروم ہو چکے ہیں۔ وہ افغانستان میں امریکی موجودگی کی وجہ سے خود کو اور دوسروں کو مسلسل ہلاک کر رہے ہیں۔ طالبان نے ابھی تک مسٹر غنی کی پیشکش کا سرکار طورپر جواب نہیں دیا ہے۔