لال حویلی‘ ثروت اعجاز قادری کی شیخ رشید سے ملاقات
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی قیادت میں وفد کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ملاقات‘ دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے سیاسی امور پر تبادلہ خیالات کے ساتھ ساتھ آئندہ ملاقاتیں جاری رکھنے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنانا ملک دشمنی ہے۔ احتساب کا دائرہ وسیع ہونا چاہئے۔ عدلیہ اورنیب کی فعالیت سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں‘ قوم لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کرنے والوں سے تنگ آ چکی ہے‘ ملک سے کرپشن کا وہی قیادت خاتمہ کر سکتی ہے جس کا اپنا دامن صاف ستھرا اور کردار بے داغ ہو‘ آئندہ عام انتخابات ملک دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ن لیگ حساب نہ مانگنے کو ہی جمہوریت سمجھتی ہے اور نواز شریف سمجھتے ہیں کہ وہ نہیں تو ملک اور جمہوریت بھی نہیں‘ شریف برادران کی سیاست کا واحد مقصد دولت سازی ہے۔
ملاقات