امریکی صدر کی یورپ کو درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی دھمکی
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو دھمکی دی اگر یورپ میں موجود امریکی کمپنیوں پر لاگو ٹیکس میں اضافہ کیا گیا تو وہ اس کے ردعمل میں یورپ سے کی جانے والی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھا دیں گے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ 800 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ غلط پالیسیوں اور ناقص معاہدوں کی وجہ سے ہوا ہے‘ تاہم اب ایسا نہیں ہوگا۔ امریکی کمپنیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے پر امریکہ بھی جوابی اقدام کرے گا۔ یہ امر اہم ہے کہ یورپی اور بالخصوص جرمن گاڑیوں کی امریکہ میں کافی مانگ ہے۔ گزشتہ سال 1.35 ملین جرمن کاریں امریکہ میں فروخت ہوئی تھیں۔