مصر کے علاقے سینائی میں فوجی آپریشن کے دوران 4 فوجی ہلاک 10 داعش کے دہشت گرد مارے گئے
قاہرہ (اے ایف پی) مصر کے علاقے سینائی میں فوجی آپریشن کے دوران 4 فوجی ہلاک جبکہ 10 داعش کے دہشت گرد مارے گئے ۔ فوجی حکام کے مطابق گزشتہ ماہ شروع ہونے والے آپریشن میں 16 فوجی جبکہ داعش سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ اس سے پہلے بھی متعدد شہروں میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کلین اپ کئے گئے ہیں‘ تاہم ابھی تک صورتحال حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ ان میں سے بعض دہشت گرد ہمسایہ ممالک میں حملوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ صدر السیسی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے سے قبل داعش کے دہشت گردوں کا مکمل قلع قمع کرنا چاہتے ہیں‘ لیکن انہیں ابھی کامیابی نہیں ملی۔