چوہدری برادران سے ارباب غلام رحیم کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور(اے این این) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پیپلزمسلم لیگ کے صدر اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اہم رہنما سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے، کامل علی آغا، محمد بشارت راجہ اور دیگر رہنما بھی ملاقات میں موجود تھے۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم لیگی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں، ملک صوبائیت میں بٹا ہوا ہے، صوبائی عصبیت کے خاتمے، مادر وطن کی یکجہتی کیلئے اور اسے مشکلات و مسائل سے نکالنے کا یہی بہترین راستہ ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ دوقومی نظریہ پر ایمان رکھنے والوں نے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر پاکستان قائم کیا تھا اور ہمیں آج قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے تمام مسلم لیگیوں کو دوبارہ متحد کرنا ہو گا تاکہ ملک کو آئے روز کسی نہ کسی بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے، عام اور غریب آدمی کے مسائل حل ہو سکیں، قوم کو ایک ایسی قیادت میسر ہو جو اس ملک کیلئے نیک نیتی، ویژن اور بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہے اور جو مضبوط و خودمختار پاکستان پر ایمان رکھتی ہے۔
چودھری شجاعت