بلاول بھٹو ایم کیو ایم کے خاتمے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں‘ ترجمان متحدہ
کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے خاتمے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں ان کے پیش رو بزرگوں نے بھی یہ خواب دیکھا تھا جو چکنا چور ہوا سینٹ کے حالیہ انتخابات میں تاریخ کی بدترین ہارس ٹریڈنگ سامنے آئی جو جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ دھونس، دھمکی، ہارس ٹریڈنگ سے عبارت ہے 90ء کی دہائی میں پیپلز پارٹی میں ایم کیوایم کی رکن سند ھ اسمبلی کو بندوق کی نوک پر اغوا کر کے سند ھ کے گورنر ہاوس میں زبردستی وزارت کا حلف اٹھوایا نام نہاد جمہوریت پسندوں کی سیاسی تاریخ ہے کہ انہوں نے ماضی میں اراکین اسمبلی کی منڈی لگائی تھی بلاول زرداری نہ صرف سیاسی نابالغ ہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی سیا ہ تاریخ سے بھی ناآشنا نظر آتے ہیں۔
ترجمان متحدہ