شام میں بربریت کیخلاف عوامی تحریک کل پریس کلب پر مظاہرہ کرے گی
کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے ترجمان الیاس مغل نے کہا ہے شام میں انسانیت کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے‘ اقوام متحدہ اور او آئی سی نوٹس لے اور مسائل کا حل نکالا جائے پاکستان عوامی تحریک شام میں ظلم اور بربریت کے خلاف کل یوم احتجاج منائے گی اس سلسلے میں کل 6مارچ 3بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس میں کارکنان ‘خواتین بچے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ مظاہرے سے پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے صدر مشتاق صدیقی‘ جنرل سیکرٹری رائو کامران محمود‘ سید ظفر اقبال‘ اطہر جاوید صدیقی‘ آصف اللہ رکھا‘ عطاء الرحمان ہاشمی و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔