بانی آئی ایس او شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 23ویں برسی منائی گئی
کراچی (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی سماجی شخصیت کی قومی و ملی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی اور ان کو یاد کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ نوجوان ان کے دیئے ہوئے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنائیں، شہید کی ملی و قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جائے‘ قومی پلیٹ فارم سے اپنی مکمل وابستگی کے ذریعہ وحدت و یکجہتی کو فروغ دیا جائے، باہمی پیار و محبت اور الفت کو عام کیا جائے اور باہم متحد ہوکر اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے بانی آئی ایس او پاکستان کی 23ویں برسی کے موقع سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔