غوطہ میں مسلمانوں کا قتل عام تاریخ انسانیت کا بدترین ظلم ہے‘ قاری عثمان
کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ غوطہ شام کے ہزاروں معصوم بچوں،ماوں، بہنوں،بوڑھوں اور جوانوں کا قتل عام تاریخ انسانیت کا بدترین ظلم ہے۔مسلم ممالک کے حکمران امریکی غلامی اور اپنی عیاشیاں کب چھوڑیں گے۔کل قیامت کے دن غوطہ شام کے لاکھوں محصورین اور ہزاروں معصوم بچوں کے قتل عام کا کیا جواب دوگے. 22مارچ کو ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرنس تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دے گی وہ ایم پی آر کالونی میں اسلام زندہ باد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری اکبر شاہ ہاشمی‘ انجینئر سلیم خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔