انضمام الحق نے بھی جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں ریگولر وکٹ کیپر کھلانے کا مطالبہ کر دیا
وقار یونس نے سرفراز کو اگلا میچ کھلانے کی دو ٹوک انداذ میں مخالفت کر کے پاکستان میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے ،پاکستان میں کھیل سے محبت کرنیوالوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ ٹیم گرین اگلے میچ میں کامیاب ہو لیکن مصباح اور وقار یونس سرفراز کا نام بھی سننا نہیں چاہتے ،جبکہ تمام نامور پاکستانی اور غیر ملکی کرکٹرز اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ عمر اکمل کی ناقص وکٹ کیپنگ اور ناصر جمشید کی کمزور فارم کو سامنے رکھتے ہوئے اگلے میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف سرفراز احمد سے اوپننگ اور وکٹ کیپنگ کرائی جائے ،عظیم بلے باز انضمام الحق نے بھی اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو جنوبی افریقہ کیخلاف ریگولر وکٹ کیپر کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے ،انضمام نے کہا ہے کہ ناصر جمشید کو ٹیم سے ڈراپ کر کے سرفراز کو کھلایا جائے-