ان کی جماعت کے اغوا ہونے والے رکن سلطان ترین کی بازیابی کے لیے پچاس لاکھ تاوان طلب کیا جارہا ہے. عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی عدیل
پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ اے این پی کے رکن سلطان ترین کے اغوا کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں اورحکومت سے ان کی بازیابی کے لیے پرزورمطالبہ کیا، مگرحکومت ناکام رہی ہے اوراب ان کی رہائی کے لیے پچاس لاکھ تاوان مانگا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک دہشت گردی، اغوابرائے تاوان سمیت کئی طرح کے مسائل میں گھرا ہوا ہے مگرحکومت کی توجہ صرف اقتدارپرلگی ہوئی ہے۔