خیبرایجنسی میں شدت پسندوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دفتر کے باہر دھماکا کرکے تین خواتین کو زخمی کردیا.
دھماکہ جمرود کے اسپتال میں موجود لیڈی ہیلتھ ورکز کے آفس کے باہر کیا گیا. دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں. لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پولیو ٹیموں میں شامل ہونے کی وجہ سے حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے.